حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
ناتھن ليون (152 رن پر سات وکٹ) کى خطرناک گيند بازى کے سامنے ہندستان کے
کارگزار کپتان وراٹ کوہلى کى دليرانہ 141 رنوں کى اننگ پھيکى پڑ گئى اور
ميزبان آسٹريليا نے پہلا ٹسٹ 48 رن سے اپنے نام
کرليا۔
آسٹريليا نے ميچ کے پانچويں اور آخرى دن آج اپنى اننگ کل کے 69 اوور ميں
پانچ وکٹ اور 290 رن پر ختم کرنے کا اعلان کيا۔ اس کے بعد دوسرى اننگ
کھيلنے اترى ہندستانى ٹيم 364 رنوں کے ہدف کے سامنے 1ء87 اوور ميں 315 رن
بناکر آؤٹ ہوگئى اور ساتھ ہى ميچ بھى گنواديا۔